Tuesday, 10 March 2020

اشک تاثیر میں اُس حد سے تو کم ہے لڑکی پر میں رو لیتا ہوں یہ تیرا کرم ہے لڑکی


اشک تاثیر میں اُس حد سے تو کم ہے لڑکی
پر میں رو لیتا ہوں یہ تیرا کرم ہے لڑکی۔۔

تو نے رکھنا ہے مجھے دل میں بھی اور ذہن میں بھی
تو میرا کفر میرا دین دھرم ہے لڑکی۔۔

تیرے خوابوں میں تناسب کا منافع ہے مجھے
یہ جو دن رات میری آنکھ میں نم ہے لڑکی۔۔

میرے چھو لینے سے توڑ آئی تھی کنگن اپنے
اور ابھی ہونٹوں پہ ہونٹوں کا جو رم ہے لڑکی؟..

ایسی پیاری کہ مکمل ہے زمانے کے بغیر
اس لئے مجھ کو تیرے ہونے کا غم ہے لڑکی۔۔

آخر اب مسئلہ کیا ہے تجھے خوش رہنے میں؟
دنیا ویرانی میں اس دل سے تو کم ہے لڑکی۔۔

تیری خاطر کوئی حیران بھی رہ سکتا ہے
خودکشی کرنا تو چھوٹی سی رقم ہے لڑکی۔۔🔥

اور ایک نظم ہے جو میں نے سنائی نہیں ہے
اور ایک خواب ہے جو گنتی میں کم ہے لڑکی۔۔

تیرا چپ رہنا مجھے داد ہے ہر شعر پہ داد
تیرا ہنسنا ہی میرا پہلا قدم ہے لڑکی۔۔

آلِ عمر

No comments:

Post a Comment

میں اس کو جوڑنے بیٹھا تھا خود بھی ٹوٹ گیا جو ایک شخص مجھے پارہ پارہ ہاتھ لگا

 میں بجھ گیا تو اچانک تمہارا ہاتھ لگا میں جل اُٹھوں گا قسم سے دوبارہ ہاتھ لگا  غریقِ چشمِ فسوں ساز مکت ہوتے نہیں   میں پورا ڈوب گیا تو کنارہ...