Friday, 23 March 2018

براہِ مہربانی دوستانہ گفتگو کرنا تِرا اپنا ہوں مجھ سے محرمانہ گفتگو کرنا

براہِ مہربانی دوستانہ گفتگو کرنا
تِرا اپنا ہوں مجھ سے محرمانہ گفتگو کرنا
مصائب گرمیِ گفتار لائی میرے سر کیا کیا
مجھے آیا نہ لیکن عاجزانہ گفتگو کرنا
مئے و معشوق کی باتیں سنانا نیک لوگوں کو
جو ہو رندوں کی محفل زاہدانہ گفتگو کرنا
پتنگے جان دے کر پیار کا اظہار کرتے ہیں
کوئی ان کو سکھا دے عاشقانہ گفتگو کرنا
ضرورت سے زیادہ انکساری بھی نہیں اچھی
مِرے فاتحؔ سدا تم فاتحانہ گفتگو کرنا

No comments:

Post a Comment

میں اس کو جوڑنے بیٹھا تھا خود بھی ٹوٹ گیا جو ایک شخص مجھے پارہ پارہ ہاتھ لگا

 میں بجھ گیا تو اچانک تمہارا ہاتھ لگا میں جل اُٹھوں گا قسم سے دوبارہ ہاتھ لگا  غریقِ چشمِ فسوں ساز مکت ہوتے نہیں   میں پورا ڈوب گیا تو کنارہ...