Monday, 30 March 2020

تُو سمجھ دار اگر ہے تو یہی کافی ہے! تجھے کہتی ہے کہ"کیا ہے؟"مجھے "جی" بولتی ہے۔۔

تُو سمجھ دار اگر ہے تو یہی کافی ہے!
تجھے کہتی ہے کہ"کیا ہے؟"مجھے "جی" بولتی ہے

پھول چیخ اٹھتے ہیں پتیوں پہ نمی بولتی ہے
بیل کے پنجرے سے جب شاخ ہری بولتی ہے۔۔

میری وسعت میرے اظہار کے آڑے آئی
مجھ سمندر سے زیادہ تو ندی بولتی ہے۔۔۔🔥

میں تو چڑیا کو ہی بلبل کی جگہ لکھوں گا
کہ میرے گھر میں تو دن رات یہی بولتی ہے۔۔

دن میرا جاب کی بک بک میں گزر جاتا ہے
اور شب بھر یہ کلائی کی گھڑی بولتی ہے!

میں تو اس حسن پہ مرنے ہی لگا تھا یارو
پھر کسی نے یہ بتایا کہ پری بولتی ہے۔۔❤

اے کھِلے پھول کے شیدائی تجھے علم نہیں
کتنے ذو معنی طریقے سے کلی بولتی ہے۔۔👌

آنکھ والو یوں میری خاک تماشا نہ کرو
سننے والو یہ میری تیز روی بولتی ہے۔۔🔥

تُو سمجھ دار اگر ہے تو یہی کافی ہے!
تجھے کہتی ہے کہ"کیا ہے؟"مجھے "جی" بولتی ہے۔۔

راز احتشام

No comments:

Post a Comment

میں اس کو جوڑنے بیٹھا تھا خود بھی ٹوٹ گیا جو ایک شخص مجھے پارہ پارہ ہاتھ لگا

 میں بجھ گیا تو اچانک تمہارا ہاتھ لگا میں جل اُٹھوں گا قسم سے دوبارہ ہاتھ لگا  غریقِ چشمِ فسوں ساز مکت ہوتے نہیں   میں پورا ڈوب گیا تو کنارہ...