نئے مسافر نئی زمینوں کی سمت جائیں خدا ملے گا
اگر نہیں بھی ملا تو مذہب کے نام پر مسئلہ ملے گا..🔥
تمام لوگوں نے جب دعا ختم کر لی تو میں نے ہاتھ اُٹھائے
مجھے لگا تھا کہ بھیڑ ہے اتنی بھیڑ میں کیا نیا ملے گا؟..
یہ تالیاں مارتے ہوئے لوگ مسخرے سے ابھی کہیں گے
ہمیں بھی اِس شور کے عوض بھائی جان کیا شکریہ ملے گا؟۔۔۔🔥
یہاں تو پانی کی پیاس کو بھی کتاب پڑھ کر بجھاتے ہیں لوگ
یہاں کسی سے لطیفہ بھی مانگ لو گے تو فلسفہ ملے گا۔۔
تمھارے ملنے کے بعد اِس بات پہ سبھی متفق ہیں لڑکی
کہ اُن کو بھی زندگی میں کچھ خاص اور کچھ بے بہا ملے گا..
خلا سے آئے پہاڑ جتنے بڑے جہازوں پہ خوش نہ تھے ہم
وہ اس لئے ہم سمجھ چکے تھے کہ اُن سے کیا تجربہ ملے گا۔۔
یہاں کچھ ایسے بھی ہیں جو انکار کر دیں گے تجھ کو چومنے سے
یہ لوگ وہ ہیں جو جانتے ہیں حصول کے بعد کیا ملے گا؟۔۔
مجھے تو اب شرم آ رہی ہے میں کیسے اُس کا پتا بتاؤں؟
میں کیا کہوں میرا یار آوارہ ہے تمھیں ہر جگہ ملے گا؟..
اکبر علی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
میں اس کو جوڑنے بیٹھا تھا خود بھی ٹوٹ گیا جو ایک شخص مجھے پارہ پارہ ہاتھ لگا
میں بجھ گیا تو اچانک تمہارا ہاتھ لگا میں جل اُٹھوں گا قسم سے دوبارہ ہاتھ لگا غریقِ چشمِ فسوں ساز مکت ہوتے نہیں میں پورا ڈوب گیا تو کنارہ...
-
*۔۔۔۔۔۔۔۔کمال یہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔* خزاں کی رت میں گلاب لہجہ بنا کے رکھنا *کمال یہ ہے۔* ہوا کی زد پہ دیا جلانا ، جلا کے رکھنا *کمال یہ ہے۔* ...
-
سرّ ِ وحشت ہے، قدم کھینچ، اچٹ کر مت دیکھ منظرِ دشتِ غزل ہے اِسے کٹ کر مت دیکھ روشنی دھند کی چادر میں لپٹ سکتی ہے میں نے جگنو سےکہا تھا...
-
یوسف حسن کا حسن آپ خریدار رہا پہلے بازار ازل مصر کا بازار رہا ہوں میں وہ جنس کہ ہوں رونق بازار کساد ہوں وہ سودا کہ خریدار بھی بیزار رہا ...
No comments:
Post a Comment