مقروض کے بگڑے ہوئے حالات کی مانند
مجبور کے ہونٹوں پہ سوالات کی مانند۔۔
مجبور کے ہونٹوں پہ سوالات کی مانند۔۔
دل کا تیری چاہت میں عجب حال ہوا ہے
سیلاب سے برباد مکانات کی مانند۔۔
سیلاب سے برباد مکانات کی مانند۔۔
دل روز سجاتا ہوں میں کسی دلہن کی طرح
غم روز چلے آتے ہیں بارات کی مانند۔ ۔
غم روز چلے آتے ہیں بارات کی مانند۔ ۔
اب یہ بھی نہیں یاد کیا نام تھا اس کا
جس شخص کو مانگا تھا مناجات کی مانند۔ ۔
جس شخص کو مانگا تھا مناجات کی مانند۔ ۔
کس درجہ مقدس ہے تیرے قرب کی خواہش
معصوم سے بچے کے خیالات کی مانند۔ ۔
معصوم سے بچے کے خیالات کی مانند۔ ۔
اس شخص سے ملنا محسن میرا ممکن ہی نہیں
میں پانی ہوں دریا کا وہ صحرا کی مانند۔ ۔
میں پانی ہوں دریا کا وہ صحرا کی مانند۔ ۔